پاکستان
16 مئی ، 2017

ٴپاناما کیس: وزیراعظم ، حسین ومریم نواز کے انٹرویوزوبیانات طلب

پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، حسین نواز اور مریم نواز کے ٹی وی انٹرویوز اور بیانات منگوا لیے ۔ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو پاناما سے متعلق بیانات کا متن بھی دینے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں پاناماعملدرآمد بنچ کی سماعت 22مئی کو ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ بیانات میں تضادات حکمران خاندان سے کیے جانے والے سوالات کا حصہ ہوں گے ، ٹیکس دستاویزات پہلے ہی جے آئی ٹی کو جمع کرائی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاناما کیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اجلاس وزیراعظم نواز شریف و دیگر کے ٹی وی انٹرویوز اور بیانات طلب کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم حکمران خاندان کے بیانات اور دستاویزی ثبوتوں کا باہمی موازنہ بھی کرے گی۔

مزید خبریں :