کاروبار
16 مئی ، 2017

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیجنگ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیجنگ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ دنیا کو گلوبل ویلج بنانے کی طرف بڑا قدم ہے، سی پیک کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلانے والوں کو حقائق نےغلط ثابت کر دیا۔

پاکستان ایمبسی کالج بیجنگ میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب میں چینی زبان سیکھنے والے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایمبسی کالج کے لیے تمام کمپیوٹرز پنجاب حکومت نے دیے ہیں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے بیجنگ میں چائنا ریلوے، نورینکو اور ایگزم بینک آف چائنا کے صدور نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے نے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے نئے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بیجنگ میں چینی وزرات صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفد نے بھی ملاقات کی، جس میں صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف چینی کمپنیوں ہیوانینگ اور ٹی بی ای اے کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں اور پنجاب میں توانائی منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :