خصوصی رپورٹس
17 مئی ، 2017

برطانیہ میں پاکستانیوں نے 2 بڑے مقابلے جیت لئے

برطانیہ میں پاکستانیوں نے 2 بڑے مقابلے جیت لئے

برطانیہ میں اس ہفتے دو پاکستانیوں نے میدان مار لیا اوردو بڑے مقابلے اپنے نام کر لئے، ڈاکٹرصالحہ محمود احمد نے ماسٹر شیف جبکہ عدیل اخترنے بافٹا میں بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کیا۔

برطانیہ میں پاکستانی کل آبادی کا صرف دو فی صد ہیں، اس کے باوجود انہوں نے دو شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ڈاکٹر صالحہ محمود احمد نے لذیذ کھانے پکا کرججز کے دل جیت لئےاورکوکنگ کا سب سے بڑا مقابلہ ماناجانے والا ’ماسٹر شیف یو کے‘ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے 64 کھانا بنانے کے ماہروں کو ہراکر یہ مقابلہ جیتا ۔

وہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں اور ایک ماں بھی۔انہوں نے کہا کہ مقابلے کے دوران انہیں پاکستانی کمیونٹی کی بہت مدد حاصل رہی۔

دوسری جانب برٹش اکیڈمی ٹیلی وژن ایوارڈز میں عدیل اختر نے بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں :