کاروبار
17 مئی ، 2017

بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثوں کی معلومات کی فراہمی سے مستثنیٰ

بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثوں کی معلومات کی فراہمی سے مستثنیٰ

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بیرون ملک اثاثوں کی معلومات نہیں دینی ہوں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنی میں 10فیصد یا زیادہ حصص والوں کومعلومات دینی ہوں گی، چاہے یہ افراد ملک میں ہوں یا بیرون ملک اس کے علاوہ ایسی کسی کمپنی میں کسی عہدے والے فرد کو بھی معلومات دینی ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے پاکستانیوں کو گوشوارے داخل کرنے کی ضرورت نہیں، تمام پاکستانوں کوبیرون ملک اثاثوں کی معلومات کی فراہمی ضروری نہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی خبریں گمراہ کن ہیں ۔

مزید خبریں :