کاروبار
17 مئی ، 2017

اقتصادی ترقی کے اہداف ، منظوری قومی اقتصادی کونسل دیگی

اقتصادی ترقی کے اہداف ، منظوری قومی اقتصادی کونسل دیگی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے 6فیصد جی ڈی پی گروتھ ریٹ کاہدف مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، حتمی منظوری وزیراعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل دے گی ۔

پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا 5اعشاریہ 3فیصد گروتھ ریٹ حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے ذریعے اقتصادی ترقی کا پہیہ تیز ہوگا، سی پیک اور انفرااسٹرکچر کے لیے 325 ارب مختص کیے ہیں۔

احسن اقبال کا کہناتھاکہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 12 ارب تھا، اب 35 ارب تجویز کیا ہے، پی ایس ڈی پی کیلئے رقم 1001 ارب روپے رکھی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے مطابق اے پی سی سی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے زرعی ترقی کی شرح کا ہدف 3اعشاریہ 5فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں بڑی فصلوں کی پیداوار کا ہدف 2 فیصدلائیو اسٹاک کی ترقی کا ہدف 3اعشاریہ8فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

احسن اقبال کے مطابق مینو فیکچرنگ کے شعبے کی کا ہدف 6اعشاریہ4فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 6اعشاریہ3فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اجلاس میں خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6اعشاریہ4فیصد مقررکرنے کی سفارش کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کی اقتصادی ترقی کے تمام اہداف کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دےگی۔

مزید خبریں :