کھیل
17 مئی ، 2017

رونی فلینيگن کل شرجیل اور خالد کیخلاف گواہی اور ثبوت دینگے

رونی فلینيگن کل شرجیل اور خالد کیخلاف گواہی اور ثبوت دینگے

خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں نیا موڑ آگیا, رونی فلینيگن کل شرجیل اور خالد کیخلاف گواہی اور ثبوت دینگے

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینيگن کل لاہور میں ٹریبونل میں پیش ہوں گے، شرجیل اور خالد کے خلاف گواہی دیں گے ثبوت بھی دیں گے ۔

رونی فلینیگن کی سربراہی میں ہی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے یہ کیس پکڑا تھا اور پی سی بی کو دیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل اور خالد لطیف کے خلاف شکنجہ کسنے کے لیے آئی سی سی بھی میدان میں آ گئی، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن کل لاہور میں اینٹی کرپشن ٹربیونل میں بطور گواہ پیش ہوں گے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلیگن کل اسپاٹ فکسنگ ٹریبونل میں گواہ کے طور پر پیش ہوں گے ،وہ کیس میں اہم بیان دیں گے اور سازش سے پردہ اٹھائیں گے۔

معطل کرکٹر خالد لطیف پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی 6شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے،جبکہ معطل کرکٹر شرجیل خان پر بھی 5شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ہی پکڑا تھا، جس کے سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان معلومات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :