خصوصی رپورٹس
18 مئی ، 2017

عجائب گھروں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

عجائب گھروں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جارہاہے، جس کا مقصد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں عجائب گھر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن 1978 سے ہر سال 18مئی کو145 رکن ممالک اور بیس ہزار سے زیادہ انفرادی ارکان دنیا بھر کے عوام میں تہذیب اور تاریخ کے ساتھ ماضی کو مخفوظ رکھنے اور اسکے مسلسل مطالعے کا شعور پیدا کرنے کے لئے مناتے ہیں۔ دنیا بھر میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جہاں میوزیم نہ ہو۔

امریکا میں اس وقت ڈیڑھ ہزار کے قریب میوزیم اور تاریخی مواد محفوظ رکھنے والی گیلریاں ہیں، جبکہ برطانیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں میوزیم ہیں، جن میں برٹش میوزیم، نیچرل ہسٹری میوزم، سائنس میوزیم لندن، ریلوے میوزیم لندن، آرٹ میوزیم مانچسٹر، فوٹو گرافی فلم اور ٹیلی ویڑن کا قومی میوزیم، مومی مجسموں کا معروف زمانہ مادام تساد، ٹاور برج اور رائل میوزیم وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین آثار قدیمہ اگرچہ اس امر کا تعین نہیں کر سکے کہ دنیا کا پہلا عجائب گھر کہاں اور کب قائم ہوا تھا، لیکن جن قدیم عجائب گھروں کے آثار ملے ہیں انکا تعلق بابل و نینوا، مصر، چین اور یونان کی تہذیبوں سے بھی ہے۔

 

مزید خبریں :