پاکستان
18 مئی ، 2017

عالمی عدالت آج کلبھوشن یادو سے متعلق فیصلہ سنائے گی

عالمی عدالت آج کلبھوشن یادو سے متعلق فیصلہ سنائے گی

عالمی عدالت بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادو سے متعلق بھارتی درخواست پر آج سہ پہر تین بجے فیصلہ سنائے گی۔

بھارتی لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کہتے ہیں عالمی عدالت میں بھارت کا مقدمہ کمزور ہے۔

بھارت نے اپنے جاسوس کے لیے عبوری ریلیف مانگا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ یہ کیس عالمی عدالت میں قابل سماعت ہی نہیں۔

بھارت خود کہہ چکا ہے کہ عالمی عدالت دولت مشترکہ ممالک کے تنازعات میں نہ پڑے۔

دوسری جانب بھارتی لا کمیشن کے چیئرمین جسٹس بی ایس چوہان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی عدالت بھارت کی بات مان کر پاکستان سے کہہ بھی دے کہ وہ کلبھوشن کو پھانسی نہ دے تب بھی پاکستان چاہے تو اسے پھانسی دے سکتا ہے ۔

مزید خبریں :