دنیا
18 مئی ، 2017

جاپان کی شہزادی نےعام آدمی سےمنگنی کرلی

جاپان کی شہزادی ایک عام آدمی سے منگنی کرنے کے لیے اپنے شاہی مرتبے سے دستبردار ہو گئیں ۔

جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو کی پوتی شہزادی ماکو نے قانون دان ’کی کومورو‘سے منگنی کر لی ہے۔

کومورو نے جاپان کی سیاحت کے فروغ کے لیے ’پرنس آف سی‘ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

جاپان کے شاہی قانون کے مطابق اگر کوئی شہزادی کسی عام آدمی سے شادی کرتی ہے تو اسے شاہی خاندان چھوڑنا پڑتا ہے ۔

 

مزید خبریں :