کاروبار
18 مئی ، 2017

لاہور:جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور:جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور میں ملاوٹ کرنےوالا بڑا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑلیں۔

حکام کے مطابق 35ہزار لیٹر جعلی بوتلیں رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھیں ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق کاروائی لاہور میں واقع جلوپنڈ میں خفیہ اطلاع پرکی گئی جہاں تین فیکٹریوں میں تمام معروف برانڈز کی بوتلیں تیارکی جا رہی تھیں ۔

چھاپے کے دوران 6 ٹرکوں پر مشتمل 35 ہزار ڈیڑھ لیٹر والی بوتلیں برآمدکرکے فیکٹریاں سیل کردی گئیں، جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرواکے 3 افرادکو گرفتارکیا گیا۔

ڈی جی فوڈ کے مطابق فیکٹریوں کی تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ہے جبکہ مال خریدنےوالوں کی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے ۔

مزید خبریں :