کاروبار
18 مئی ، 2017

حکومت سندھ کی وژن2025کے حصول کی کوششیں

حکومت سندھ کی وژن2025کے حصول کی کوششیں

سندھ حکومت نے وژن 2025 کے حصول کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا ۔ منصوبے کو عملی جامع پہنانے کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کردی ۔

سندھ کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے عالمی بینک کے تعاون سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ گروتھ فورم کا انعقاد کیا۔ فورم کا مقصد وژن 2025 کے حصول کے لئے ترقی کے مواقعوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے حصول کےلئے ریفارم پروگرام پر رائے مرتب کرنا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سی پیک منصوبہ تمام صوبوں کوترقی کے مواقع فراہم کرےگا۔

فورم سے خطاب میں عالمی بینک کے سینئرڈائریکٹر نےکہا کہ پاکستان نے ریفارم پروگرام بہتر بنانےکی اچھی پیش رفت کی ہے اسے جاری رکھنا ہوگا۔

فورم کے اختتام پر سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ دیولپمنٹ میرہزار خان بجرانی کے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہےکہ ترقی کا مطلب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورم میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر توجہ رہے گی تاکہ صوبے کرسکے۔

مزید خبریں :