-----

بھارتی لڑکی نے بوائے فرینڈ کو شادی کے منڈپ سے اغوا کرلیا

Baharti Larki Nay Boy Friend Ko Sahdi Kay Mandap Say Aghwa Kar Liya

بھارت میں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کے منڈپ سے اغوا کرلیا، کہا ایسا نہیں ہوسکتا جس سے وہ پیار کرے اس کی شادی کسی اور سے ہو۔

محبت ہو تو ایسی، دلیری ہو تو ایسی، کسی سے مانگا نہیں بس چھین لیا، بھارتی ریاست اترپردیش میں لڑکی نے بوائے فرینڈ کو شادی کی تقریب سے اغوا کرلیا۔

جیپ میں سوار، ہاتھ میں ہتھیار، دو غنڈے ساتھ، 25 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی، دلہا کی کنپٹی پر پستول رکھا اور اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

بھارتی میڈیا نے لڑکی کو ریوالور رانی کا خطاب دے دیا، شادی کے منڈپ سے بوائے فرینڈ کو اغوا کرنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جس سے وہ محبت کرتی ہے وہ کسی اور سے شادی کرلے۔

پولیس نے واقعے کے ایک دن بعد لڑکی کو تو گرفتار کرلیا لیکن اغوا کیا گیا دولہا اب تک لاپتا ہے۔