پاکستان
18 مئی ، 2017

عالمی عدالت کا فیصلہ ، پاکستان عمل درآمد کا پابند نہیں

عالمی عدالت کا فیصلہ ، پاکستان عمل درآمد کا پابند نہیں

ماہر قانون راشد اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہےکہ عالمی عدالت کا فیصلہ صرف رہنمائی ہے، پاکستان پر اس کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابندی نہیں ہے ۔

ماہر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا موقف مضبوط ہے لیکن بھارت اس معاملے پر عالمی عدالت میں نہیں آتا تو پاکستان کو کیا ضرورت تھی کہ وہ کلبھوشن کے معاملے پر آئی سی جے میں چلا گیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ دس مئی تک پاکستان کے پاس ایڈہاک جج مقرر کرنے کا وقت تھا، یہ پاکستان کا حق تھا مگر پاکستان نے ایڈہاک جج مقرر نہیں کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے مطالبات عالمی عدالت میں مان لیے گئے، حکومت ایک طرح سے سکتے میں چلی گئی ہے، ہم نے دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا لیکن عالمی عدالت نے اسے مسترد کردیا۔

مزید خبریں :