شہر شہر
18 مئی ، 2017

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دوبارہ دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کیخلاف دوبارہ دھرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کے خلاف چوبیس مئی کو شارع فیصل پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو راہ راست پر لانے کے لیے پندرہ دن کی مہلت مانگی تھی جو اب ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے بجائے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے ، شہریوں کو اضافی بل بھیجے جارہے ہیں اور مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :