شہر شہر
18 مئی ، 2017

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد اور نارووال کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد اور نارووال کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دورہ چین سے واپسی پر وزیرآباد اور نارووال کا اچانک دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مراکز میں ریکارڈ چیک کیا اور ایک فوڈ انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین سے واپس لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا۔

وزیراعلیٰ ایئرپورٹ سے سیدھے وزیرآباد چلے گئے، گندم خریداری مرکز میں ریکارڈ چیک کیا، کسانوں کی شکایات سنیں اور ایک فوڈ انسپکٹر کو معطل کرنیکا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے استقبال کے لیے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف وزیرآباد سے نارروال کے منڈی خیل گندم خریداری مرکز پہنچے اور باردانہ کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ایک بزرگ کاشتکار کو باردانہ کے لیے چکر لگوانے پربرہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ جدید انفراسٹرکچرسے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے، کالا شاہ کاکو تک 6 کلومیٹر طویل ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنائے گا۔

مزید خبریں :