شہر شہر
19 مئی ، 2017

ڈیرہ بگٹی: ایف سی کی کارروائی میں 2شرپسند ہلاک، 8گرفتار

ڈیرہ بگٹی: ایف سی کی کارروائی میں 2شرپسند ہلاک، 8گرفتار

ڈیر ہ بگٹی کے علاقے چھبدر میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 2 شرپسند ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چھبدر میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 شرپسند ہلاک جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا ۔

کارروائی کے دوران شر پسندوں کے کے 3 کیمپ تباہ کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ برآمد اسلحہ میں 7 ایم ایم،5 اینٹی ٹینک لینڈ مائن اور ہزاروں راونڈز شامل ہیں۔

مزید خبریں :