شہر شہر
19 مئی ، 2017

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان اور ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد کی گلستان کالونی میں کارروائی کے دوران کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر2 ملزمان عامر اور کاشف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پرنٹنگ میٹریل برآمد کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی سمندری میں کی گئی، جہاں سے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والا ملزم مجیب الرحمن پکڑا گیا۔ ملزم نے سادہ لوح افراد سے8 لاکھ 45ہزار روپے ہھتیائے تھے

مزید خبریں :