شہر شہر
19 مئی ، 2017

کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر شاہ فیصل کی عوام سڑکوں پر آگئی

کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر شاہ فیصل کی عوام سڑکوں پر آگئی

کراچی کےعلاقے شاہ فیصل میں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور کے الیکٹرک خلاف نعرے بازی کی۔

شاہ فیصل 2 نمبر اور عظیم پورہ میں 10گھنٹے سے بجلی کی بندش پر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔

انہوں نے کے الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی کی اور بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ علاقہ پولیس کے موقع پر پہنچنے اور مذاکرات میں یقینی دہانی کے بعد مکینوں نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :