شہر شہر
19 مئی ، 2017

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے کے 2ملزم گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، بی ایل اے کے 2ملزم گرفتار

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اغوا، قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ڈی ایس پی عبدالحفیظ جونیجو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملزم وسیم عرف مایا اور اعظم عرف پاشا کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے اور وہ اغوا برائے تاوان، قتل اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کے لئے وارداتیں کیا کرتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دستی بم اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :