دنیا
19 مئی ، 2017

ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی

ایران میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی

ایران میں بارہویں صدارتی انتخاب کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔صدارتی انتخاب میں حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

صدر روحانی دوسری مرتبہ منصبِ صدارت کے امیدوار ہیں۔ اُنہوں نے اپنی حکومت کے مثبت اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اسلام اور ایران کے لیے ووٹ دیں۔

حسن روحانی کے اہم حریف 56سالہ عالم دین، ابراہیم رئیسی، آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں اور انہیں خامنہ ای کا جانشین تصور کیا جاتا ہے۔

صدارتی انتخاب کے ساتھ ایران کی شہری کونسلوں اور بعض جگہوں پر پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مزید خبریں :