دنیا
19 مئی ، 2017

امریکی صدرٹرمپ آج سعودی عرب پہنچیں گے

امریکی صدرٹرمپ آج سعودی عرب پہنچیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلےغیرملکی دورے پر آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

دو روزہ دورے کے دوران امریکی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اور اقتصادی شعبوں سمیت دیگر شعبوں کے معاہدوں پر دستخط بھی ہو ں گے۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ شاہی خاندان کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

دوسرے دن صدر ٹرمپ کی خلیجی تعاون کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی ۔اس کے علاوہ پچاس سےزائد مسلمان ممالک کے رہنماؤں سے بھی خطاب کریں گے۔

تقریب میں وزیراعظم نواز شریف سمیت افغان صدر اشرف غنی، مصری صدر السیسی سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کے بعد امریکی صدر اسرائیل روانہ ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :