کاروبار
19 مئی ، 2017

ترقیاتی بجٹ ،اکنامک فریم ورک کی منظوری دیدی:احسن اقبال

ترقیاتی بجٹ ،اکنامک فریم ورک کی منظوری دیدی:احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اور اکنامک فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 10سال میں پہلی مرتبہ جی ڈی پی 5اعشاریہ3فیصد رہی، جو کے بہت بڑی خوشخبری ہے، نئے سال میں 8 سے 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی آئے گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہے، زراعت اور سروسز سیکٹر نے اچھا کارکردگی دکھائی، اقتصادی ترقی کا ہدف اگلے سال کیلئے 6 فیصد رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر کا ہدف 6 فیصد رکھا، اگلا سال کا برآمدی ہدف 23ارب 10 کروڑ ڈالرز رکھا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب روپے رکھا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ جب ہم آئے تھے ترقیاتی بجٹ 360ارب روپے تھا، وفاق اور صوبوں کا کل ترقیاتی بجٹ 2113 ارب روپے کا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اور اس سے منسلک منصوبوں کیلئے 180 ارب روپے مختص کیے، گوادر اور اس کی ترقی کیلئے 31ارب روپے مختص کیے، سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 153 ارب روپے مختص ہے۔

مزید خبریں :