پاکستان
19 مئی ، 2017

بلوچستان 70سال سے محرومی کا شکار رہا ہے،جہانگیر ترین

بلوچستان 70سال سے محرومی کا شکار رہا ہے،جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان 70سال سےمحرومی کا شکار رہا ہے، حکمرانوں نےبلوچستان کاخیال نہیں کیا۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ملنے والا پیسہ ترقی پر خرچ نہیں ہوا،ہماری حکومت میں بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کیے جائیں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اربوں کھربوں روپے کے قدرتی وسائل ہیں، بلوچستان کو ملنے والا فنڈ لانچوں میں دبئی چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے، حکمرانوں نےآج تک اپنی جیبیں بھری ہیں، بلوچستان کے حکمرانوں نے بلوچستان کے نام پر سیاست کی۔

جہانگیرترین کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کا پیچھا کرتے رہیں گے،تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی تمام محرومیوں کو ختم کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوٹ مار کو آج نہ روکا گیا تو 70 سال سےجو حالات ہیں وہ تبدیل نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :