دنیا
19 مئی ، 2017

ایران ،12ویں صدارتی انتخابات ،وقت میں 4گھنٹے کی توسیع

ایران ،12ویں صدارتی انتخابات ،وقت میں 4گھنٹے کی توسیع

ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے مقررہ وقت میں مجموعی طور پر4 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

دارالحکومت تہران کے گورنر جنرل حسین ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عوام کی جانب سے زبردست جوش وخروش اور پولنگ اسٹیشنوں پر شام کے وقت رش بڑھنے کے باعث وزیر داخلہ کی ہدایت پر انتخاباتی عمل کے وقت میں 2 مرتبہ 2 گھنٹے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے تک جاری رہےگا، اس دوران تہران سمیت مرکزی شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں میں بیلٹ پیپرز کم پڑنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن امیدواروں نے پولنگ کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

صدارتی امیدوار ابراہم رئیسی کی مہم کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن مبینہ خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

مزید خبریں :