دنیا
19 مئی ، 2017

چینی طیاروں نے امریکی طیارے کو حدود میں داخلے سے روک دیا

چینی طیاروں نے امریکی طیارے کو حدود میں داخلے سے روک دیا

چین کے لڑاکا طیاروں نےامریکی فوجی طیارے کو چینی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارے ڈبلیو سی 135 کے چینی فضائی حدود کے قریب آتے ہی2 چینی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر اسے واپس پلٹنے پر مجبور کردیا۔

اس سلسلے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ عالمی قوانین کے تحت پرواز کر رہا تھا،طیارے کو گھیرنا غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق سفارتی سطح پر بات کی جارہی ہے، ڈبلیو سی 135 طیارہ فضا میں جوہری کارروائی کی نشاندہی کا کام کرتا ہے۔

مزید خبریں :