شہر شہر
19 مئی ، 2017

کراچی:نقل مافیا کے 6 کارندے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کراچی:نقل مافیا کے 6 کارندے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انٹرامتحانات میں نقل مافیا کے 6 کارندوں کو ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انٹرامتحانات میں نقل کرانے والی مافیا کے 6کارندوں کو پیش کیا گیا۔

سماعت میں عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان میں بورڈ ملازمین اور پرائیوٹ ایجنٹس شامل ہیں، ملزمان میں بورڈ ملازم شکیل بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پرائیوٹ ایجنٹس علی عرف تنزیل، عمران کیانی، عمران یونس، گل نصیب اور لیاقت خان شامل ہیں۔

مزید خبریں :