پاکستان
19 مئی ، 2017

عالمی عدالت جانے سے پہلے اعتماد میں لینا چاہیے تھا: گیلانی

عالمی عدالت جانے سے پہلے اعتماد میں لینا چاہیے تھا: گیلانی

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ اور قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس مسئلے پر کوئی دراڑ نہیں آنا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ انہوں نے 2008 ء میں بطور وزیراعظم کہا تھا کہ بلوچستان میں ہندوستان کی بے جا مداخلت ہے۔

کلبھوشن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا لیکن سمجھ نہیں آتا کہ حکومت نے اس مسئلے میں اتنی جلد بازی کیوں کی، بغیر تیاری کے جانے سے ملک کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں لے کر آئی تھی، ابھی اسٹے آرڈر آیا ہے، حتمی فیصلہ نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ قوم اور پارلیمنٹ کے اعتماد میں لے۔

مزید خبریں :