شہر شہر
19 مئی ، 2017

کراچی میں کچرا ٹھکانے لگانے والی کمپنی کچرا پھیلانے میں ملوث

کراچی میں کچرا ٹھکانے لگانے والی کمپنی کچرا پھیلانے میں ملوث

کراچی میں کچرا ٹھکانے لگانے کا بیڑا اٹھانے والی چینی کمپنی نے ماحولیات کا بیڑہ غرق کرنا شروع کردیا، کچرا مقررہ مقام پر منتقل کرنے کے بجائے ساحلی پٹی پر پھینکتے ہوئے دو گاڑیاں پکڑی گئیں۔

گرفتار کئے گئے دونوں ڈرائیورز کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے گزشتہ سال چینی کمپنی کو کراچی کا کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیےاربوں روپے کا ٹھیکہ دیا لیکن سولڈ ویسٹ کے حکام نے مبینہ طور پر پیسہ بچانے کے لیے کچرا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن منتقل کر نے کے بجائے ابراہم حیدری کی ساحلی پٹی پر پھینکنا شروع کردیا۔

شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی ،جس کے بعد2 روز قبل چینی ادارے کی دو گاڑیاں کچرا پھینکتے ہوئے پکڑلی گئیں۔

پولیس نے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرکے ، ان کے خلاف سکھن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے شہر کی ساحلی پٹیوں پر کچرا پھینکنے پر دفعہ 144نافذ ہے۔

 

مزید خبریں :