دنیا
19 مئی ، 2017

سعودی عرب،سینئر حزب اللہ رہنما کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

سعودی عرب،سینئر حزب اللہ رہنما کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

سعودی عرب نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے حزب اللہ کے ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین پر سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں تنظیم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور حملوں کی قیادت اور مدد ومشورہ فراہم کرنے سمیت شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت حزب اللہ تنظیم کو دہشت گرد گروہ گردانتی ہے اور اس سے وابستہ رہنماؤں اور افراد سے رابطوں اور لین دین کو دہشت گردی کی حمایت اور ملکی مفادات کے خلاف سمجھی جائے گی۔

مزید خبریں :