دنیا
20 مئی ، 2017

امریکا: مختلف شہر شدید برفباری و سیلاب کی لپیٹ میں

امریکا: مختلف شہر شدید برفباری و سیلاب کی لپیٹ میں

امریکا کے مختلف شہر سیلاب اور شدید برفباری کی لپیٹ میں آگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں بے موسمی برفباری اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

شمالی ڈینور کے مختلف علاقوں میں کئی انچ موٹی برف کی تہہ جمی ہے۔ان علاقوں میں حد نگاہ برف ہی برف نظر آتی ہے اور سڑکیں، درخت گھر سب برف سے ڈھک چکے ہیں۔

دوسری جانب ریاست ٹینیسی کا علاقہ بیتھ پیج سیلاب کی زد میں آگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، تاہم سیلاب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :