دلچسپ و عجیب
20 مئی ، 2017

خاتون نے ٹافی کے ریپرز سے لباس تیار کرلیا

خاتون نے ٹافی کے ریپرز سے لباس تیار کرلیا

دنیا میں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہوتی اور کسی شخص کی مہارت کا اندازہ اس بات سے ہی ہوجاتا ہے کہ وہ بیکار اور ناکارہ چیز کو بھی کارآمد بنا دیتا ہے۔

اسی طرح کا ایک کارنامہ سر انجام دینے والی ایک خاتون ہیں، جو امریکی ریاست پنسلوانیا کےElizabethtownسے تعلق رکھتی ہیں، جن کا نام Emily Seilhamerہے۔

انہوں نے 10ہزار سے زائد ٹافی کے ریپرز کا استعمال کر کے 5سال کی انتھک محنت سے خوبصورت لباس بنا ڈالا ہے۔

ایمیلی نے ٹافی کے ریپرز کو پہلے استری کیا اور پھر ایک ایک ریپر کو فولڈ کر کے اُن ریپرز کو اس انداز میں دھاگے سے سیا کہ رنگ برنگی ریپرز سے خوبصورت لباس تیار ہوگیا۔

واضح رہے ایمیلی کے شوہر ٹافی کھانے کے بیحد شوقین ہے اور اسی شوق سے متاثر ہوکر ایمیلی نے اُن ٹافی کے ریپرز کو کارآمد بنانے کی ٹھانی اور خوبصورت لباس بنا کر اپنی ذہانت کا ثبوت دے دیاہے۔

مزید خبریں :