پاکستان
20 مئی ، 2017

انتخابات2018: پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب ہونگے، الیکشن کمیشن

انتخابات2018: پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب ہونگے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے خریداری کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

انتخابی اصلاحات اور الیکشن بل 2017 کی جلد منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیاہے۔یہ فیصلے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے داخلی راستے، پولنگ بوتھ اور بیلٹ پیپرز کی گنتی والے مقام پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری پر 1.2 ارب روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کے لیے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

غیر حساس پولنگ مواد کی خریداری کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں :