صحت و سائنس
20 مئی ، 2017

کراچی کے بعد تھرپارکربھی چکن گونیا کی زد میں آگیا

کراچی کے بعد تھرپارکربھی چکن گونیا کی زد میں آگیا

محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کو ہوا میں اڑا دیا۔ کراچی کے بعد تھرپارکر بھی چکن گونیا کی زد میں آگیا ۔

شہر میں گندگی کے ڈھیر نے جہاں مچھروں کی بہتات کردی ہے وہیں بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے بعد چکن گونیا نے تھرپار کا رخ کرلیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران 273 چکن گونیا کے کیسسز سامنے آچکے ہیں ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد چکن گونیا کے لئے محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل درآمد بھی شروع نہیں کیا اور نہ ہی انسداد چکن گونیا کے لئے 20 ہزار کٹس منگوائی گئیں ۔

عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر مئیر کراچی وسیم اختر نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپرے تو شروع کروایا لیکن چند روز بعد وہ بھی نایاب ہو گیا اور اب نہ ہی اسپرے ہور ہا ہے اورنہ ہی کچرا اٹھایا جارہا ہے، بس عوام کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کے لئے مچھروں کو چھوڑا جارہا ہے جبکہ اسپرے کی ذمہ داری بلدیہ عظمیٰ پر عائد ہے۔

ڈاکٹر محمد توفیق ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے صوبے میں وائرلوجیکل لیب کے قیام کو ناگزیز قرار دیا تھا تاہم محکمہ صحت کی جانب سے اس معاملے پر بھی چپ ساد رکھی ہے ۔

دوسری جانب شہر میں ڈینگی ،ملیریا کے کیسسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

 

مزید خبریں :