کاروبار
20 مئی ، 2017

چمن: باب دوستی سولہویں روزبھی بند

چمن: باب دوستی سولہویں روزبھی بند

چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی سولہویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بندہے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کا زخمی افغان شہری علاج کے لیے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

بندش کے سبب دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل ہے جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت ہے ۔

دوسری جانب ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

مردم شماری دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا تھاجبکہ افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کرلیاجائے گا۔

مردم شماری کے لئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم دیگر متاثرہ بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :