انٹرٹینمنٹ
20 مئی ، 2017

فلم ’ونڈر وومن‘کے نئے کلپس جاری

فلم ’ونڈر وومن‘کے نئے کلپس جاری

ایکشن وایڈونچر سے بھرپورنئی فینٹسی فلم ’ونڈر وومن‘کے نئے کلپس جاری کر دیئے گئے۔

فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے کی وجہ سے جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔

جہاں وہ ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہےاور اسے لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش کرتی ہے ۔

فلم 2جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :