انٹرٹینمنٹ
20 مئی ، 2017

ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ بننے کے لئے تیار

ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ بننے کے لئے تیار

بالی ووڈ اداکارٹائیگر شروف ’ریمبو‘ بننے کے لئے تیار،فلم ’ریمبو‘کے ری میک میں سلوسٹراسٹالون کا کردار اداکریں گے،فلم کی نئی جھلک منظر عام پر آگئی۔

شائقین تیار ہوجائیں کیونکہ سب کے پسندیدہ اداکار سلوسٹر اسٹالون کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’ریمبو‘ کا ہندی ری میک ورژن بننے جارہا ہے جس میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف سلوسٹر سٹالون کا کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ریمبو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں ٹائیگر شروف جان ریمبو کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں۔

اس فلم کے لئے ٹائیگر شروف خاص طور مارشل آرٹس کی تربیت لے رہے ہیں جبکہ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اہم پراجیکٹ کے لئے بے حد پر جوش ہیں تاہم وہ کبھی بھی لیجنڈری اداکار سلوسٹر سٹالون کی جگہ نہیں لے سکتے ۔

فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی جبکہ خبریں ہیں کہ یہ فلم اگلے ریلیز کی جائےگی۔

 

مزید خبریں :