کھیل
20 مئی ، 2017

ویمن ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے

ویمن ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے

ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا ۔

ثنا میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کےخلاف 20 اور 22جون کو ہونے والے وارم اپ میچ کھیل کرے گی۔

میگا ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، اس حوالے سے پاکستان میں کیمپ لگایا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ سے دو ہفتے قبل انگلینڈ میں بھی تربیتی کیمپ لگےگا۔

ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثنا میر( کپتان)، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)محمد زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

مزید خبریں :