انٹرٹینمنٹ
20 مئی ، 2017

’جیو کھیلو پاکستان‘ وسیم، شعیب مولا جٹ،نوری نت کے روپ میں

’جیو کھیلو پاکستان‘ وسیم، شعیب مولا جٹ،نوری نت کے روپ میں

کرکٹ کے دو بڑے سپر اسٹار پہلی بار ایک ساتھ مولا جٹ اور نوری نت کے روپ میں نظر آئیں گے، جیو کھیلو پاکستان کے نئے پرومو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔

سوئنگ کے سلطان اور راولپنڈی ایکسپریس کا مولا جٹ اور نوری نتھ کے روپ میں آمنا سامنا ہوگا۔

ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں اور فیس بک پر نان اسٹاپ لائیکس کے ساتھ دونوں کی اداکاری کا فینز میں بےحد چرچا ہے۔

کرکٹ کے بعد اپنی میزبانی سے عوام کے دل جیتنے کو تیار دونو ں کے اس نئے انداز نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکا مچا دیا۔

وسیم اکرم اور شعیب اختر کے ساتھ جیو اپنے ناظرین کے لیے اس بار سب سے بڑا اور منفرد گیم شولا رہا ہے ۔

ڈھیروں انعامات کے ساتھ ’جیو کھیلو پاکستان‘ یکم رمضان سے روزانہ شام ساڑھے 7بجےپیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :