دلچسپ و عجیب
21 مئی ، 2017

فرانس: جدید دور کا مہنگا مکان فروخت کیلئے پیش

فرانس: جدید دور کا مہنگا مکان فروخت کیلئے پیش

فرانس میں ایک مکان کو جدید دور میں سب سے مہنگا قرار دیا جارہا ہے، جسےسوا ارب ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مکان سنہ 1830ء میں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

العربیہ کے مطابق یہ محل نما مکان فرانس کے جنوبی شہر نیس کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے، یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔

یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ جو فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔

یہ مکان 1920ء کے عشرے سے ان کے خاندان کے پاس ہے، فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کے لیے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا ہے۔

مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت کسی مکان کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگائی گئی ۔

مزید خبریں :