صحت و سائنس
21 مئی ، 2017

فیصل آباد: مزید 23افراد چکن پاکس کے مرض میں مبتلا

فیصل آباد: مزید 23افراد چکن پاکس کے مرض میں مبتلا

فیصل آباد میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 23افراد چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ، بیشتر مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے جبکہ 4 مریض اب بھی الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع کے اسپتالوں میں رجسٹرڈ چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1113 ہو گئی ہے، بیشتر متاثرہ مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے ہیں ۔

اس سے قبل چکن پاکس سے متاثرہ 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 12 مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق مرض سے بچاؤ کیلئے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے 2 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں :