انٹرٹینمنٹ
21 مئی ، 2017

لیزا ہیڈن نے بیٹے کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

لیزا ہیڈن نے بیٹے کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے بیٹے زیک لالوانی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ لیزا ہیڈن نے ہفتے کو اپنے بیٹے زیک لالوانی کی پہلی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ۔

جاری کردہ تصویر میں اداکارہ نے ننھے زیک کو گود میں لیا ہوا ہے اور ان کے شوہر ڈینو لالوانی بھی ان کے ہمراہ ہیں،اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ماں بننے کا احساس خاص ہے ۔

لیزا ہیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی دراز عمری اور اچھے مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید خبریں :