خصوصی رپورٹس
21 مئی ، 2017

سندھ میں ہزاروں اسکول غیر رجسٹرڈ نکلے

سندھ میں ہزاروں اسکول غیر رجسٹرڈ نکلے

جیسے جیسےآبادی میں اضافہ ہورہا ہے ویسےہی اسکولوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہزاروں اسکولوں کے غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف سامنے آیاہے۔

شہری علاقوں کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ گلی گلی میں اسکول کھلنے لگے ہیں، لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ غیررجسٹرڈ اسکول زیادہ تر چھوٹے گھروں میں قائم کیے گئے ہیں اور شہری فیس کم ہونے کے باعث ان اسکولوں میں بچوں کو داخل کرواتے ہیں ۔

والدین کو یہ بات یاد رہے کہ غیر رجسٹرڈ اسکول کبھی بھی بند ہوسکتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی۔

سندھ بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دعوے تو کئی بارکیے گئے مگر ان پر عمل نہ ہوسکا ۔

ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی کہتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو داخلہ دلوانے سے قبل اسکول کے رجسٹرڈ ہونے تصدیق لازمی کریں تاکہ بچوں کی تعلیم اور اسناد دونوں فائدہ مند ثابت ہوں۔

مزید خبریں :