کھیل
21 مئی ، 2017

آئی پی ایل فائنل، ممبئی آج پونے جائنٹس سے ٹکرائے گی

آئی پی ایل فائنل، ممبئی آج پونے جائنٹس سے ٹکرائے گی

انڈین پریمیئر لیگ 2017 کا فائنل آج ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپر جاینٹس کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائے گا، کلرفل اور ایکسائیٹنگ فائنل جیوسوپر براہ راست دکھایا جائےگا۔

ممبئی انڈینز اس سے پہلے دو مرتبہ آئی پی ایل جیت چکی ہے جبکہ پونے کی ٹیم پہلی بار ٹرافی کو حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

انڈیا کے سابق کپتان اور آئی پی ایل کے تجربہ کار کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی نے پونے کی ٹیم کو مضبوط کردیا ہے۔

دھونی آئی پی ایل کے 10 سیزن میں ساتویں بار فائنل کھیلنے اتریں گے۔ وہ دو بار چنئی سپر کنگز کے لیے ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے بجے شروع ہوگا، جبکہ رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی پیش کی جائے گی۔

آئی پی ایل کا فائنل جیوسوپر اپنے ناظرین کے لئے براہ راست پیش کر ے گا۔

مزید خبریں :