کاروبار
21 مئی ، 2017

پنجاب حکومت کا عوامی منصوبوں کے لیے فنڈزبڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عوامی منصوبوں کے لیے فنڈزبڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کےبجٹ میں عوامی منصوبوں کے لیے فنڈزبڑھانے کا فیصلہ ، تعلیم اور صحت پربھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ذرائع وزارتِ خزانہ پنجاب کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو 550 ارب سے 635 ارب روپے کرنےکی تجویزہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے جانےکی توقع ہے۔

ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اورنج لائن ٹرین کیلئے 93 ارب، روڈ سیکٹر کیلئے 95 ارب ، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 30 ارب ،پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے لئے 25 ارب 70 کروڑ، واٹرسپلائی اینڈسینی ٹیشن کیلئے48 ارب اورپنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لئے ساڑھے 4 ارب رکھنےکی تجویزہے۔

اسکولوں کے بجٹ میں بھی 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساڑھے 52 ارب روپے محکمہ اسکولز کیلئے مختص کئے جائیں گےجبکہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بھی19 فیصد اضافے کےساتھ ساڑھے 20 ارب رکھنے کی سفارش کی جائےگی۔

مزید خبریں :