دنیا
21 مئی ، 2017

طالبان کا پولیس پرحملہ ،25اہلکار ہلاک ،15زخمی

طالبان کا پولیس پرحملہ ،25اہلکار ہلاک ،15زخمی

افغان صوبے زابل میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے مطابق طالبان نے شاہ جوئے ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

حکام کے مطابق حملہ کرنے والے طالبان جنگجو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔

طالبان کے حملے میں 25 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید خبریں :