صحت و سائنس
21 مئی ، 2017

پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی منظوری

پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی منظوری

پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناہےکہ صوبائی بجٹ عوام ، کسان اور صنعت کار دوست ہوگا، عوام کی فلاح و بہبودکے لئے نئی اسکیمیں شروع کی جائیں گی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پر شہبازشریف نےپنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے،شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔

اس سےپہلے شعبہ صحت کی ترقی اور 40 اسپتالوں میں اصلاحات کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اپنےمقصد کے حصول میں ناکام رہا ہے، یہ ادارہ بیماریوں کی سرویلنس ، رسپانس، ریسرچ اور ڈیٹاکے حصول میں بھی فیل ہے۔

شہبازشریف نے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امور کے حوالے سے سفارشا ت کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ کے لئے انسینریٹرز کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے آگے بڑھایاجائے۔

مزید خبریں :