دنیا
21 مئی ، 2017

ٹرمپ کےسعودی عرب میں خطاب کے اقتباسات

ٹرمپ کےسعودی عرب میں خطاب کے اقتباسات

وائٹ ہائوس نے عرب اسلامک امریکن سربراہ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع خطاب کے اقتباسات جاری کئے ہیں۔

وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے خطاب میںبتائیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مذاہب کے درمیان کی لڑائی نہیں۔

ٹرمپ اپنے خطاب میں مسلم ممالک کے سربراہان سے کہیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ سفاک مجرموں اور تمام مذاہب کے مہذب افراد کے درمیان ہے۔

امریکی صدر اپنے متوقع خطاب میں اظہار کریں گے کہ دہشت گردی کے خلاف اچھائی اور بدی کے درمیان ہے،وہ اسلامی ممالک سے انتہاپسندی سے مقابلے میں تعاون کی اپیل بھی کریں گے۔

مزید خبریں :