کاروبار
21 مئی ، 2017

لاہور:سستے اتوار بازار بھی مہنگائی بازار بن گئے

لاہور:سستے اتوار بازار بھی مہنگائی بازار بن گئے

رمضان المبارک کی آمدآمدہے، لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے کھانےپینے کی اشیاءکی خریداری کےلیےرُخ کیاسستے اتوار بازاروں کا ،مگر وہاں قیمتیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ۔

رمضان المبارک میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے،عام آدمی کا بھرم قائم رکھنے کےلئےلاہورمیں حکومتی سطح پر لگائے گئے سستے اتوار بازار مہنگائی بازار بن گئے۔

شادمان اتوار بازار میں قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سےباہر ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دعوے تو بہت کرتی ہے مگرقیمتوں اور معیار پرکنٹرول کیلئے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔

لاہور کے اتوار بازاروں میں آم 100 سے 150روپے کلو،انار 280 ،آڑو140،خوبانی 140، سیب 150 سے 160 روپےفی کلوبکتا رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتربنانےکے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھےتاکہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچ سکے۔

مزید خبریں :