پاکستان
21 مئی ، 2017

کلبھوشن معاملے پر ادارے ایک پیج پر ہیں،سعد رفیق

کلبھوشن معاملے پر ادارے ایک پیج پر ہیں،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان کلبھوشن معاملےپرسیاست کررہےہیں،بھارتی جاسوس کے معاملے پر ملکی ادارے ایک پیج پر ہیں۔

لاہور چونگی امرسدھو پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے ،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن کےمعاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، قومی سلامتی کےمعاملےپرریاستی ادارے مل کر حکمت عملی بناتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ جمہوریت کیلئےسیکیورٹی رسک ہیں،انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں پتا،وہ جس شاخ پر بیٹھے اسے ہی کاٹ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پچھلے 4 سال میں جمہوری نظام کو جب بھی زک پہنچی اس کے پیچھے عمران تھے،نواز شریف کی مخالفت میں پی ٹی آئی سربراہ کی آنکھ پر انتقام کی پٹی بندھی ہے۔

مزید خبریں :