صحت و سائنس
21 مئی ، 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے14ہزار لیٹرمضر صحت تیل تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے14ہزار لیٹرمضر صحت تیل تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 14ہزار لیٹر سے زائد مضرصحت تیل تلف کردیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےلاہورکےعلاقےبند روڈمیں چھاپامارکر جانوروں کی چربی سے کوکنگ آئل تیار کرنے والے گروہ کوگرفتارکر لیا ،قبضے سے برآمد ہونے والا 14 ہزار لٹر تیار کوکنگ آئل تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم کا خفیہ اطلاع پر بند روڈ پر چھاپامارا، جانوروں کی چربی سے کوکنگ آئل تیار کرنےوالے2ملزم گرفتارکرکےتمام مشینری ضبط کر لی۔

14ہزار لٹر تیار کوکنگ آئل تلف کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی بھی برآمدکرلی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرا دیا ہے، ٘مضر صحت آئل خریدنے اور چربی فراہم کرنےوالےبھی اس جرم میں برابرکےشریک ہیں۔

فوڈ اتھارٹی حکام کےمطابق یہ لوگ رات کے اندھیرے میں لوگوں کی صحت سے کھیلنےکایہ گھناؤنا دھنداکرتےتھے،اسی لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینا پڑی۔

مزید خبریں :